ابنا: پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں آپس میں بہنیں ہیں ایس پی سائٹ شاہ جہاں خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ اورنگی ٹاوٴن کی معراج النبی کالونی میں بھینسوں کے باڑے میں بنی پانی کی ٹنکی سے تین لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں جوآپس میں بہنیں ہیں اور ان کے نام عظمیٰ، نشا اور سمیرا ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور اتنا معلوم ہوا ہے کہ تینوں لڑکیوں کی موت ڈوبنے سے ہوئی ہے۔ تاہم وہ کس طرح ڈوبی یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ جاں بحق ہونے والی تین میں سے دولڑکیاں معذور ہیں۔ ..........
/110